انوشکا شرما آج اپنی 29ویں سالگرہ منا رہی ہیں

انوشکا شرما آج اپنی 29ویں سالگرہ منا رہی ہیں

انوشکا شرما آج اپنی 29ویں سالگرہ منا رہی ہیں

ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ اور پروڈیوسر انوشکا شرما 29برس کی ہو گئی ہیں اور آج اپنی سالگرہ منا رہی ہیں جس پر انکے مداحوں ، دوست احباب اور اہل خانہ کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات دیے جا رہے ہیں۔ انکے دوست اور بھارتی کپتان ویرات کوہلی 5نومبر کو 29سال کے ہوں گے ۔بھارتی ریاست اتر پردیش کے علاقے ایودھیا میں یکم مئی 1988ءکو پیدا ہونے والی انوشکا شرمانے اپنے کیرئیر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا اور پھر کنگ خان کے ساتھ2008 ءمیں فلم “رب نے بنا دی جوڑی“ میں ڈبیو کر کے بالی ووڈ میں قدم رکھااور اب تک انڈسٹری کو متعدد کامیاب فلمیں دے چکی ہیں۔