تحریک انصاف کو اقتدار ملا تو مزدور کسی دوسری جماعت میں نہیں جائیں گے،عمران خان

تحریک انصاف کو اقتدار ملا تو مزدور کسی دوسری جماعت میں نہیں جائیں گے،عمران خان

تحریک انصاف کو اقتدار ملا تو مزدور کسی دوسری جماعت میں نہیں جائیں گے،عمران خان

کراچی:چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے لانڈھی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسٹیل کی یونین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔مزدوروں ،کسانوں کی جب تک دیکھ بھال نہ ہو معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔تحریک انصاف کو اقتدار ملا تو مزدور کسی دوسری جماعت میں نہیں جائیں گے۔کمزورطبقے،مزدور,کسانوں کی دیکھ بھال کرنے تک معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔
ان کا مزید کہناتھا کہ اس لیے کینسر اسپتال بنایا تاکہ غریب مریضوں کا مفت علاج ہو،شوکت خانم کینسراسپتالوں میں70فیصدغریب مریضوں کامفت علاج ہوتا ہے۔جہانگیرترین1سال میں جتناٹیکس دیتاہےنوازشریف نے15سال میں نہیں دیا۔اگر ملک کو فلاحی ریاست بنانا ہے تو کمزور طبقے کو سہارا دینا ہوگا۔میرا نظریہ پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے۔خیبرپختونخوا میں 60 فیصد لوگوں کو ہیلتھ کارڈ دیے گئے۔خیبرپختونخوا میں ہماری پہلی باری ہےخیبر پختونخوا میں نجی اسکولوں سےطلباگورنمنٹ اسکولوں میں آرہے ہیں۔

اس سال کے اختتام تک خیبرپختونخوا میں سب کو ہیلتھ کارڈ دیں گے،عمران خان