رانا ثناللہ اور عابد شیر علی کا خواتین سے متعلق طرز عمل قابلِ مذمت ہے، عمران خان

رانا ثناللہ اور عابد شیر علی کا خواتین سے متعلق طرز عمل قابلِ مذمت ہے، عمران خان
کیپشن: فوٹو: فائل

اسلام آباد :صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کے پی ٹی آئی کی خواتین وکررز کے بارے میں اخلاقیات سے گرے بیانات پر عمران خان پھٹ پڑے۔چئیرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ اور اس قبیل کے دوسرے کردار شریفوں کی ذہنیت اور انکی نظر میں خواتین کے مقام و حرمت کی عکاسی کرتے ہیں۔

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری خواتین کارکنان کیخلاف عابد شیر علی اور رانا ثناءاللہ کےگھٹیا زبانی حملے قابل گرفت اور قابل مذمت ہیں۔ گزشتہ تیس برسوں کے دوران ان لوگوں نے اسلامی و ثقافتی روایات کی دھجیاں اڑاتے ہوئے خواتین کے باب میں توہین آمیز طرزعمل اپنایا۔  
 
 

2e189b1ee52daa5a77a39667d7f5bf73


اس موقع پر انہوں نے اپنی خواتین ورکرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بڑی تعداد میں گھروں سے نکل کر لاہور کے جلسے میں تاریخی شرکت کرنے پر میں اپنی ماؤں، بہنوں کا شکرگزار ہوں۔  اور کہا کہ بڑی تعداد میں گھروں سے نکل کر لاہور کے جلسے میں تاریخی شرکت کرنے پر میں اپنی ماؤں، بہنوں کا شکرگزار ہوں۔ 

8481438e867508b5596ec9e396fa4b09

 انکا مزید کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ اور اس قبیل کے دوسرے کردار شریفوں کی ذہنیت اور انکی نظر میں خواتین کے مقام و حرمت کی عکاسی کرتے ہیں۔ 
ذرا سا کریدنے پر ہی انکے گھناؤنے چہرے واضح ہوجاتے ہیں۔

08aeeec4a393285698b6e7bdd94d444a


 
یاد رہے کہ آج شام رانا ثنا اللہ نے پاکستان تحریک انصاف کی خواتین ورکرز کے لیے اخلاقیات سے گری زبان استعمال کی تھی۔