معروف میوزیکل شو کے ججز پینل سے علی ظفر کی چھٹی

معروف میوزیکل شو کے ججز پینل سے علی ظفر کی چھٹی
کیپشن: علی ظفر کی بجائے سٹنگز اس بیٹل آف بینڈز میں ججز کے فرائض سر انجام دیں گے۔۔۔۔ فوٹو: فائل

لاہور: معروف گلوکارہ میشا شفیع کے الزامات کے بعد علی ظفر کو بڑا جھٹکا لگ گیا۔ گلوکار کومعروف میوزیکل شو ”پیپسی بیٹل آف بینڈ “ کے ججز پینل سے ہٹا دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق علی طفر، میشا شفیع اور فواد خان اس پینل میں شامل تھے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اب علی ظفر کی بجائے سٹنگز اس بیٹل آف بینڈز میں ججز کے فرائض سر انجام دیں گے۔ تاہم اس حوالے سے ابھی تک پیپسی کی جانب سے آفیشل سٹیٹ منٹ سامنے نہیں آئی ہے۔
واضح رہے کہ میشا شفیع نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں علی ظفر پر ایک سے زائد مرتبہ جنسی ہراساں کیے جانے کا الزام عائد کیا تھا جس کی علی ظفر نے تردید کر دی تھی۔