ایم کیو ایم فکر نہ کرے ، کراچی کے ہر ضلع میں جلسہ کروں گا، بلاول

ایم کیو ایم فکر نہ کرے ، کراچی کے ہر ضلع میں جلسہ کروں گا، بلاول
کیپشن: سب جانتے ہیں کہ میاں صاحب کیا گیم کھیل رہے ہیں..... فوٹو: فائل

کراچی : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کے لیے جدوجہد کی۔سندھ حکومت پہلی ہے جس نے لیبرپالیسی کا اعلان کیا، سپریم کورٹ نے بھی سندھ حکومت کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم فکر نہ کرے ،میں کراچی کے ہر ضلعے میں جلسہ کروں گا۔

یوم مزدور پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹونے کہا کہ پیپلزپارٹی نے پنشن میں اضافہ کیا۔ بجٹ میں مزدوروں کیلئے کچھ نہیں ہے۔ ہم نے مزدوروں اور صنعتوں کیلئے14 قانون سازیاں کیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت واحد حکومت ہے جس نے لیبرپالیسی کا اعلان کیا۔ بجٹ میں مزدوروں کیلئے کوئی اسکیم نہیں ہے۔ مزدوروں کے سوشل سیکیورٹی حقوق بڑھانا چاہتے ہیں۔ ذوالفقارعلی بھٹو واحد لیڈرتھے جنہوں نے اس پرکام کیا۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ پی آئی اے اور پاکستان اسٹیل کی نجکاری کی سازش کررہی ہے۔ ہم مزید اداروں کی نجکاری نہیں ہونے دیں گے۔ پی آئی اے میں پیپلزیونٹی کی جیت نجکاری کے خلاف ریفرنڈم ہے۔یہ پاکستان اسٹیل کو گیس نہیں دے رہے ، ملازمین کو پنشن ، تنخواہیں نہیں دے رہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین کے حقوق کیلئے پیپلزپارٹی سب سے زیادہ کام کرتی آرہی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ایم کیو ایم فکر نہ کرے ، کراچی کے ہر ضلعے میں جلسہ کریں گے۔ سب جانتے ہیں کہ میاں صاحب کیا گیم کھیل رہے ہیں۔ پیپلزپارٹی پر اداروں میں زائد بھرتیوں کا محض الزام ہے۔ ملک کے اداروں میں زائد بھرتیوں کا مسئلہ نہیں ہے۔ ہم چاہتے ہیں اداروں میں گھوسٹ ملازمین نہ ہوں۔