شہباز شریف نے رانا ثنااللہ کے متنازع بیان پر معافی مانگ لی

شہباز شریف نے رانا ثنااللہ کے متنازع بیان پر معافی مانگ لی
کیپشن: خواتین مخالف بیان پر میں معذرت خواہ ہوں, شہباز شریف ۔۔۔۔۔فوٹو: فائل

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ کے خواتین سے متعلق متنازع بیان پر معذرت کرلی۔
ٹوئٹر پر جاری پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ ’پاکستان مسلم لیگ ن قومی سیاست میں خواتین کے کردار کا اعتراف اور ان کی حوصلہ افزائی کرتی ہے ، کوئی بھی بیان جس سے پاکستان کی سیاست میں خواتین کے کردار کی نفی ہو اور ان کی تذلیل ہو وہ غیر ذمہ دارانہ ہے، ہمیں سیاست میں شائستگی اور احترام کے عنصر کو برقرار رکھنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بعض پارٹی رہنماوں کی جانب سے دیے جانے والے خواتین مخالف بیان پر میں معذرت خواہ ہوں‘۔

ca2da70c0d97d73bc32b0e3ca16dfcbf



یاد رہے کہ رانا ثناءاللہ نے 29 اپریل کو لاہور کے مینار پاکستان میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں شریک خواتین کے حوالے سے نازیبا جملے ادا کیے تھے جس پر پی ٹی آئی کا شدید رد عمل سامنے آیا تھا۔رہنما پی ٹی آئی علی زیدی نے کراچی میں نیوز کانفرنس کے دوران سوال اٹھایا تھا کہ کیا مریم نواز رانا ثناءکے بیان کی مذمت کریں گی؟ شوکاز نوٹس دیں گی؟