ہمارا مقابلہ عمران ، زرداری سے نہیں، کچھ قوتوں سے ہے، نواز شریف

ہمارا مقابلہ عمران ، زرداری سے نہیں، کچھ قوتوں سے ہے، نواز شریف
کیپشن: مسلم لیگ ن کواتنے ووٹ دو کہ مسلم لیگ ن اسمبلی میں پہنچے اور اس فیصلے کواٹھا کرباہر پھینک دے۔۔۔۔ فوٹو: فائل

ساہیوال : پاکستان مسلم لیگ ن کے قائداور سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ ہمارا مقابلہ عمران خان یا زرداری سے نہیں، کچھ قوتوں سے ہے، ایسی قوتیں جوآپ کونظر نہیں آتیں،زرداری ، عمران یاآزاد لوگوں کوووٹ دینا ان قوتوں کوووٹ دینے کے مترادف ہے۔ایک راستہ ہے نوازشریف کوواپس لانے کا۔مسلم لیگ ن کواتنے ووٹ دو کہ مسلم لیگ ن اسمبلی میں پہنچے اور اس فیصلے کواٹھا کرباہر پھینک دے۔

ساہیوال میں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے میاں نواز شریف نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لاڈلا صاحب !آپ کی دال نہیں گل رہی۔آپ پہلے بھی فیل تھے اب آپ کچی فیل ہو۔گیارہ نکاتی ایجنڈا لیکر آئے ہوپہلے 13نکاتی ایجنڈے کا بتاو، کیاکیا؟آپ توکہتے تھے نیا پاکستان بناوں گا کون سا نیاپاکستان بنایاہے؟ کوئی ترقیاتی کام پشاور میں نظر نہیں آتا ہے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ انہوں نے فیصلہ دے دیا اورنوازشریف کونکال دیا۔لیکن ایک راستہ ہے نوازشریف کوواپس لانے کا۔مسلم لیگ ن کواتنے ووٹ دو کہ مسلم لیگ ن اسمبلی میں پہنچے اور اس فیصلے کواٹھا کرباہر پھینک دے۔دوسروں کوووٹ دینا ایسے ہی ہے جیسے یہاں پٹھیوں کی حکومت قائم کردی جائے۔عمران خان بھی پٹھو ہے،بک گیا ہے۔یہ اندرخانے ملے ہوئے ہیں،عمران خان نے تیر کوووٹ دیا۔طاہرالقادری کے جلسے میں اکٹھے تھے۔سب طے کیا ہوا ہے۔عمران خان پہلے اور زرداری بعد میں آجائیں گے۔

نواز شریف نے کہا کہ ہم نے پورے پاکستان میں لوڈشیڈنگ ، دہشتگردی ختم کی ،کراچی میں امن لیکر آئے۔یہ اچھے بھلے روشن پاکستان کوپیچھے دھکیل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ووٹ کوعزت دو کامطلب پاکستان ،سبز ہلالی پرچم ، قوم کوعزت دوہے،اتنے ووٹ دو کہ اس طرح کے فیصلے ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائیں۔انہوں نے کہاکہ رمضان شریف کے بعد الیکشن مہم شروع جائے گی۔لیکن معلوم نہیں پھر آو¿ں گا یا نہیں۔