رانا ثناءاللہ نے متنازع بیان پر معافی مانگنے کیلئے شرط رکھ دی

رانا ثناءاللہ نے متنازع بیان پر معافی مانگنے کیلئے شرط رکھ دی
کیپشن: فوٹو: فائل

فیصل آباد: وزیر قانون پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناءاللہ نے تحریک انصاف کی خواتین سے متعلق اپنے بیان پر معافی مانگنے کے بجائے نئی شرط رکھ دی اور کہا کہ عمران خان عائشہ گلالئی کے مطالبے پر بلیک بیری فون دے دیں، تو معذرت کرنے کو تیار ہوں۔

رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ وہ کل کے بیان پر تنقید کرنے والے احباب کی عزت کرتے ہیں لیکن انہوں صرف 2011 اور 2018 کے جلسوں کا موازنہ کیا تھا، کسی مخصوص خاتون یا مرد ورکر ز کو نشانہ نہیں بنایا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اس معاملے کو ایشو بنا رہی ہے لیکن پہلے وہ خود اپنے گریبان میں جھانکیں کہ عائشہ گلالئی کا کیا حشر کیا، عمران خان انہیں جنسی طور پر ہراساں کرنے کے لیے میسیج بھیجتے رہے۔انہوں نے کہا کہ نے کہا کہ اگر عمران خان عائشہ گلالئی کے مطالبے پر بلیک بیری فون دے دیں، تو وہ معذرت کرنے کو تیار ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے رانا ثناءاللہ کے بیان پر معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہکوئی بھی بیان جس سے پاکستان کی سیاست میں خواتین کے کردار کی نفی ہو اور ان کی تذلیل ہو وہ غیر ذمہ دارانہ ہے۔