ائیر لائن کے غلط ایس ایم ایس نے مسافروں کو خوار کر دیا

ائیر لائن کے غلط ایس ایم ایس نے مسافروں کو خوار کر دیا
کیپشن: فوٹو بشکریہ آفیشل ٹؤیٹر اکاؤنٹ ۔۔۔ السعودیہ

جدہ : سعودی ائیر لائن کے غلط ایس ایم ایس کے باعث  درجنوں مسافر منزل پر نہ پہنچ سکے ۔

تفصیلات کے مطابق سعود ی ائیر لائن کی پرواز صرف چار مسافروں کو لیکر سعودی علاقے بیشہ سے جدہ پہنچ گئی ۔ مسافروں کو ائیر لائن کی جانب سے ایک ایس ایم ایس موصول ہوا جس میں فلائٹ شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی ہے ۔

سعودی سول ایو ی ایشن کے ترجمان نے بتایا کہ مسافروں کو غلط ایس ایم ایس بھیجا گیا ۔ ائیر لائن اس کی ذمہ دار ہے جس پر قانون کےکا اطلاق ہوتا ہے ۔ قانون کے مطابق ایس ایم ایس کے بعد پرواز منسوخ تصور کی جائیگی ۔ائیر لائن مسافروں کو سو فیصد ہرجانہ ادا کرنے کی پابند ہے ۔

واضح رہے کہ سعودی ائیر لائن کے دفتر سے باقاعدہ  پیغام بھیجا گیا کہ فلائٹ کینسل کر دی گئی ہے جس کے بعد مسافر نئے اوقات کار کے مطابق پہنچ تاہم فلائٹ پہلے سے دیئے گئے وقت پر صرف چار مسافروں کو لیکر جا چکی تھی ۔ جس کے بعد مسافروں نے احتجاج کیا  اور تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا ۔