حکمران مزدوروں کے مفادات کا متضاد بن گئے ہیں، بلاول بھٹو

حکمران مزدوروں کے مفادات کا متضاد بن گئے ہیں، بلاول بھٹو
کیپشن: قائدِ عوام نے ملک میں ٹریڈ یونینز کے حقوق متعارف کرائے تھے، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی۔۔۔۔فوٹو/ بلاول بھٹو فیس بُک فینز پیج

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ناکام پالیسیاں معیشت کو دفن کرنے کے درپے ہیں اور حکمرانوں نے غریب مزدوروں سے روٹی ہی چھین لی۔

بلاول بھٹو کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ ملک کو مشکل حالات درپیش ہیں اور صرف پیپلز پارٹی ہی پاکستان کو چیلنجز سے نکال سکتی ہے۔ اس وقت حکومت نےغریب عوام سے روٹی چھین لی اور حکمران مزدوروں کے مفادات کا متضاد بن گئے۔

بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا کہ قائدِ عوام نے ملک میں ٹریڈ یونینز کے حقوق متعارف کرائے اور پیپلز پارٹی کی حکومت نے بینظیر امپلائیز اسٹک آپشن اسکیم کا اجراء کیا۔ انہوں نے بتایا حکومتِ سندھ کا متفقہ سہہ فریقی لیبر پالیسی کا اجراء بھی بڑا بریک تھرو ہے اور ہماری جماعت محنت کشوں کے حقوق کی جدوجہد میں علمبردار کا کردار نبھاتے رہی گی۔