شمالی وزیرستان میں افغان شدت پسندوں کا بڑا حملہ ، تین فوجی شہید ، سات زخمی

شمالی وزیرستان میں افغان شدت پسندوں کا بڑا حملہ ، تین فوجی شہید ، سات زخمی
کیپشن: image by ISPR

ہنگو : پاکستان کی فوج کے مطابق افغانستان کی جانب سے 60 سے 70 شدت پسندوں پر مشتمل گروہ نے شمالی وزیرستان کے علاقے الواڑا میں سرحدی باڑ پر کام کرنے والے پاکستانی فوجی دستے پر حملہ کیا جس سے تین فوجی شہید ، سات زخمی ہوگئے۔

پاکستانی فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ علاقے میں موجود دستوں نے جوابی کارروائی میں کئی شدت پسندوں کو زخمی اور ہلاک کیا ہے۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ جوابی کارروائی کے نتیجے میں لانس نائیک علی، لانس نائیک نظیر اور سپاہی امداد اللہ سمیت تین فوجی ہلاک جبکہ سات فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

جب پاکستانی افواج سرحد پر چوکیوں بنا کر اور باڑ لگا کر شدت پسندوں کے حملوں کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں تو افغانستان کی سکیورٹی افواج اور حکام کو بھی سرحدی علاقے میں اپنے کنٹرول کو مستحکم کر کے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کرنی چاہیے تاکہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف نہ استعمال کی جا سکے۔