ایران کا امریکی پابندیوں کے باوجود تیل کی برآمدات کا سلسلہ جاری رکھنے کا اعلان

ایران کا امریکی پابندیوں کے باوجود تیل کی برآمدات کا سلسلہ جاری رکھنے کا اعلان
کیپشن: Image by facebook

تہران  : ایران نے امریکی پابندیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے تیل کی مختلف ممالک کو برآمدات کا سلسلہ جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایران کے سربراہ حسن  روحانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کے باوجود تیل کی برآمدات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا ، انھوں نے کہا کہ امریکہ چاہتا ہے کہ ایران کی تیل برآمدات زیرو تک پہنچ جائیں لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے ۔

امریکہ نے اپنے اتحادی ممالک سے بھی گزارش کی ہے کہ ایران سے تیل خریدنے سے باز رہیں ، امریکہ کا موقف ہے کہ ایران تیل کی برآمدات سے حاصل ہونے والی رقوم کو جوہری ہتھیاروں کی تیاری کے لیے استعمال کر رہا ہے جوکہ عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔

روحانی نے کہا کہ اگر امریکہ ہماری تیل برآمدات کا ایک راستہ بند کرے گا تو ہم دوسرا راستہ تلاش کریں گے لیکن برآمدات کو زیرو سطح پر نہیں آنے دیں گے ۔+