محکمہ موسمیات نے آئندہ چار روز تک کراچی میں گرمی کی شدید لہر کی وارننگ دیدی

محکمہ موسمیات نے آئندہ چار روز تک کراچی میں گرمی کی شدید لہر کی وارننگ دیدی
کیپشن: image by facebook

کراچی : کراچی ایک مرتبہ پھر گرمی کی شدید لہر کا شکار ہوگیا ، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی ایک مرتبہ پھر گرمی کی شدید لہر کا شکار ہو گیا ہے ، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت آج 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سخت گرمی کا سلسلہ چار مئی تک جاری رہے گا جس کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرات بیالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے ، گرم ہوائوں کا سلسلہ دس سے پندرہ کلومیٹر تک پھیلے گا۔

محکمہ صحت کے ڈاکٹر صدیق بلوچ نے لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سخت دھوپ کے وقت بالکل گھروں سے نہ نکلیں اگر نکلنا مقصود ہو تو سر کو اچھی طرح ڈھانپ لیں اور پانی کی بوتل بھی ساتھ رکھیں تاکہ ڈی ہائیڈریشن کے خطرے سے محفوظ رہا جا سکے ۔

محکمہ موسمیات کے مطبق رواں برس گرمی کی شدت گزشتہ سال کی نسبت زیادہ ہوگی ، شہریوں کو گرمی کی شدید لہر (ہیٹ ویو) سے بچائو کے لیے پانی کا زیادہ استعمال اور سر کو ہر صورت ڈھانپ کر رکھنا ضروری ہوگا ۔