ملکی مفاد کو بڑاخطرہ وزیر اعظم عمران خان سے ہے، مریم اورنگزیب کا ردعمل

ملکی مفاد کو بڑاخطرہ وزیر اعظم عمران خان سے ہے، مریم اورنگزیب کا ردعمل
کیپشن: Image Source: maryam Auranzeb Official Twitter Account

اسلام آباد:مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملکی مفادکوسب سے بڑاخطرہ وزیر اعظم عمران خان سے ہے یومِ تاسیس کے مو قع پرعوام سے سچ بول کر 23سال سے جو جھوٹ بولے ہیں ان پر مامعافی مانگی چاہیے تھی۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے تحریک انصاف کے یوم تاسیس کے موقع وزیراعظم کی تقریرپرردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو تحریک انصاف کے کارکنوں سے اپنی نااہلی اورنالائقی پرمعافی مانگنی چاہیے . 9ماہ کے عوام پرمظالم کی اپنی داستان سناتے ہوئے بتاتے کہ آپ نے عوام سے ر وٹی اورروزگارچھین لیاہے۔

ترجمان ن لیگ کا کہنا تھا کہ جہانگیرترین اورعلیمہ باجی کواین آراودینے اور غیرقانونی جائیدادیں بنانے پرکارکنوں سے معافی مانگتے لیکن آج یومِ تاسیس کے مو قع پربھی آپ نوازاور شہباز شریف  کونہیں بھولے ۔

انہوں نے عمران کو مخاطب کر کہ کہا کہ قائداعظم کاروشن پاکستان توآپ کونوازشریف نے2018میں دیاتھا ۔ شہبازشریف نے4میٹروبنادیں،نوازشریف نے11ہزارمیگاواٹ بجلی بنادی اورآپ350ڈیم نہیں بناسکے، آپ کی نالائقی سے گیس،بجلی،پیٹرول اورگھریلوصارفین کی ہرچیز3گنامہنگی ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ جعلی اورغیرقانونی اکاو¿نٹس سے پارٹی کوفنڈکرنے پرمعافی مانگیں آپ جہدوجہدسے نہیںبیرونی فندنگ سے اقتدار میں آئے ہیں آپ جو یومیہ16ارب چوری کررہے ہیں جس کاکبھی جواب نہیں دیا۔