مستقبل میں بھارت نے جارحیت کی تو جواب مزید سخت ہوگا: ائیر چیف

مستقبل میں بھارت نے جارحیت کی تو جواب مزید سخت ہوگا: ائیر چیف
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد : پاکستان ائیر فورس کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے بھارتی جارحیت پر پاکستانی فضائیہ کے جواب کی تعریف کی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق 264ویں ائیر سٹاف میٹنگ کے موقع پر خطاب کے دوران ائیرچیف نے کہا کہ بھارتی جارحیت پر پاکستانی فضائیہ کا جواب قابل تعریف تھا ۔

انھوں نے کہا کہ اگر مستقبل میں بھارت نے ایسی جارحیت کی کوشش کی تو اس کے مقابلے دو گنا جواب دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ستائیس فروری کو بھارتی طیاروں مگ 21 کی جانب سے پاکستانی سرحد کی خلاف ورزی پر پاکستانی طیاروں جے ایف 17 تھنڈر نے بھارتی طیاروں کا تعاقب کرتے ہوئے ان کو مار گرایا ۔

اس دوران پاکستان کے بھارتی پائلٹ کو بھی حراست میں لے لیا جس کو بعد میں بھارت کے حوالے کر دیا گیا ۔