آئی ایم ایف سے مذاکرات میں کئی نکات پر اختلاف برقرار

آئی ایم ایف سے مذاکرات میں کئی نکات پر اختلاف برقرار
کیپشن: File Photo

اسلام آباد: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں کئی نکات پر اختلاف برقرار۔

تفصیلات کے مطابق ،پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان میں کئی نکات پر اختلاف برقرار ہیں ، آئی ایم ایف نے روپے کی قدر کو کنٹرول نہ کرنے کی شرط رکھ دی تو دوسری طرف مانیٹری پالیسی پر ڈیڈ لاک بھی موجود ہے۔

آئی ایم ایف کا شرح سود بڑھانے ،توانائی اور دوسرے شعبوں پرسبسڈیز ختم کرنے کا مطالبہ اور ٹیکسوں میں اضافے پر بھی اختلاف موجود ہے، پاکستان نے ٹیکس وصولیوں کا ہدف 4600 ارب روپے مقرر کرنے کا کہا ہے لیکن آئی ایم ایف ٹیکس وصولیوں کا ہدف 5200 سے 5300 کے درمیان چاہتا ہے۔

وزارت خزانہ اختلافی نکات پر آئی ایم ایف کو قائل کرنے کی کوشش کر رہی ہے ، مشیرخزانہ عبد الحفیظ شیخ پُرامید ہیں کے مذاکرات کامیاب ہو جائیں۔