2019: ہوواوے کمپنی کے موبائل فونز کی فروخت میں پچاس فیصد اضافہ

2019: ہوواوے کمپنی کے موبائل فونز کی فروخت میں پچاس فیصد اضافہ
کیپشن: image by facebook

نیویارک : موبائل فونز کی فروخت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی جا رہی ہے ,  اسی لیے کمپنیوں میں مقابلہ بھی زیادہ ہے لیکن رواں برس ابتدائی چار مہینوں میں ہوواوے کمپنی بازی لے گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق رواں برس کے ابتدائی چار ماہ کے دوران ہوواوے کمپنی کے موبائل فونز کی فروخت میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے ، اندازے کے مطابق موبائلز فون کی فروخت میں پچاس فیصد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔

دوسری طرف دیگر موبائل فونز کمپنیوں کی فروخت میں نمایاں کمی آئی ہے رواں برس ہوواوے کمپنی دیگر کمپنیوں پر بازی لے جانے میں کامیاب ہوگئی ہے ۔