تبدیلی سرکارا میروں کیلیے ایمنسٹی اور غریبوں کیلیے مہنگائی لے کر آئی، بلاول بھٹو

 تبدیلی سرکارا میروں کیلیے ایمنسٹی اور غریبوں کیلیے مہنگائی لے کر آئی، بلاول بھٹو
کیپشن: Image Source: Twitter Official Account

کراچی:بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت نے جتنا قرض لیاہے اس کی ملکی تاریخ میں مثال نہیں ۔ یہ کس قسم کی تبدیلی سرکارہے جوا میروں کیلیے ایمنسٹی اور غریبوں کیلیے مہنگائی لے کر آئی ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نے یوم مزور پر جلسے سے خطاب میں کہا کہ نئے پاکستان میں مزدور یونین کو کمزور کیا جا رہا ہے جس سے مزدور لاوارث بن جائے گا لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔ پیپلزپارٹی مزدوروں کی آواز بنے گی ،سرمایہ دار کے ہاتھوں مزدوروں کااستحصال نہیں ہونے دیں گے ۔ مزدور کمر پر گندم کی بوری اٹھا سکتاہے لیکن اتنے وسائل نہیں وہ کھا سکے ،سرمایہ دار گندم کھا سکتاہے لیکن بوری اٹھا نہیں سکتا ۔ کپڑے کی فیکٹری میں مزدور کے کپڑے پھٹے ہوتے ہیں لیکن خریدنہیں سکتا ۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ملک میں کسی نے مزدورکا خیال رکھا تو وہ پیپلز پارٹی ہے، مزدور کے جوبھی حقوق ہیں وہ پیپلز پارٹی کی وجہ سے ہیں، سندھ واحد صوبہ ہے جہاں کسانوں کو یونین سازی کا حق ہے حکمرانوں کو ملک کے عوام سے معافی مانگنی چاہیے کیونکہ انہوں عوام کے8ماہ ضائع کر دیے۔ غلطیاں یہ کریں اور ان کی نا اہلی اورنالائقی کابوجھ عوام اٹھائیں یہ کونسا انصاف ہے؟ 

چئیرمین پیپلز پارٹی نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے اپنا وزیرخزانہ ہٹا کر خزانے کی چابی زرداری کے وزیرخزانہ کودی لیکن ہماری عوام دوست پالیسزنہیں لے کر آ رہے ، نقل کیلیے عقل چاہیے ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے جتنا قرض لیاہے اس کی ملکی تاریخ میں مثال نہیں ۔ بوجھ ڈالناہے تواپنے امیرترین دوستوں پر ڈالیں یہ کس قسم کی تبدیلی سرکارہے جوا میروں کیلیے ایمنسٹی غریبوں کیلیے مہنگائی لے کر آئی ہے۔ ا ن کو مزدوروں سے معافی مانگنی پڑیگی کیونکہ وہ عوام کی بیروزگاری کے مجرم ہیں۔