خیبر پختونخوا حکومت کا عید الفطر پر مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان

خیبر پختونخوا حکومت کا عید الفطر پر مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان
کیپشن:   خیبر پختونخوا حکومت کا عید الفطر پر مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان سورس:   فائل فوٹو

پشاور: کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر خیبر پختونخوا حکومت نے صوبہ بھر میں عید الفطر پر مکمل لاک ڈاؤن لگانے کا اعلامیہ جاری کر دیا۔

صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق خیبرپختونخوا میں تمام مارکیٹس اور بازار 8 سے 16 مئی تک بند ہوں گے۔ تاہم پابندی کا اطلاق میڈیکل اسٹورز، کریانہ اسٹورز اور دودھ دہی کی دکانوں پر نہیں ہوگا۔

جاری اعلامیے کے مطابق عیدالفطر پر خیبر پختونخوا میں بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بھی بند ہو گی۔ چاند رات کے لیے بازاروں میں ہر قسم کی خریداری پر پابندی عائد ہو گی۔ خیبرپختونخوا میں سیاحتی مقامات 8 سے 16 مئی تک مکمل طور پر بند ہوں گے۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے عیدالفطر کے موقع پر ملک بھر میں کورونا ویکسینیشن سنٹرز بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ملک بھر کے کورونا ویکسینیشن سنٹرز 13 مئی سے 15 مئی تک بند رہیں گے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے کورونا ویکسینیشن سنٹرز کی عید تعطیلات کی منظوری دیدی ہے۔

این سی او سی نے 40 سے 49 سال کے شہریوں کی کورونا وبا کے خلاف ویکسینیشن 3 مئی سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔