سرگودھا میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے 5 مریض جاں بحق

سرگودھا میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے 5 مریض جاں بحق

سرگودھا میں 24 گھنٹے کے دوران  کورونا وائرس سے 5 مریض جاں بحق ہوئے جبکہ اسپتال میں زیر علاج 13 مریضوں کی حالت تشویشناک ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال سرگودھا کے فوکل پرسن ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ کے مطابق 78 کورونا کے مریض ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال کے کورونا وارڈ میں  زیر علاج ہیں ۔

  12 گھنٹے کے دوران 13 نئے مریض کورونا وارڈ میں  داخل کئے گئے جبکہ کورونا کے 8 مریضوں کو طبی امداد کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ۔  کورونا کے 12 مریضوں کی حالت  تشویشناک ہے جنہیں وینٹیلیٹرز پر منتقل کیا گیا ہے ۔

فوکل پرسن ڈاکٹر سکندر حیات نے شہریوں سے مطالبہ کیا ہے کہ کورونا کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔ ماسک کے بغیر گھروں سے ہر گزنہ نکلیں جبکہ سماجی فاصلے اور سینی ٹائزر کا استعمال کریں ۔