پنجاب میں کورونا کی تیسری لہر نے تباہی مچادی،90 افراد جاں بحق

پنجاب میں کورونا کی تیسری لہر نے تباہی مچادی،90 افراد جاں بحق
کیپشن: پنجاب میں کورونا کی تیسری لہر نے تباہی مچادی،90 افراد جاں بحق
سورس: file

اسلام آباد: پنجاب میں کورونا کے حوالے سے آج بھی ہلاکت خیز دن رہا ۔24 گھنٹے میں 90 افراد جان سے گئے ۔ کورونا وائرس کے 2068 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس بعد  کیسز کی تعداد 303,182 ہو گئی۔

پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق  لاہورمیں 891، ننکانہ 1، قصور 11، شیخوپورہ 25، راولپنڈی 161، جہلم 2، چکوال 3، مظفرگڑھ 4، حافظ آباد 6 اور گوجرانوالہ 40 میں کیسز رپورٹ ہوئے ۔ 

سیالکوٹ 18، نارووال 4، گجرات 14، منڈی بہاؤالدین 4، ملتان 236، خانیوال 25، راجن پور 14، لیہ 13، ڈیرہ غازی خان 21 اور وہاڑی میں 14 کیس سامنے آئے ۔ 

فیصل آباد 109، چنیوٹ 18، ٹوبہ ٹیک سنگھ  12، جھنگ 58 اور رحیم یار خان میں 59 ، سرگودھا 108، میانوالی 2، خوشاب 1، بہاولنگر 19، بہاولپور 88، لودھراں 3، بھکر 21، ساہیوال 13، پاکپتن 42 اوراوکاڑہ میں 8 کیس رپورٹ ہوئے۔

صوبہ بھر میں کورونا وائرس سے مزید 90 ہلاکتیں ہوئیں جس کے بعد اموات کی کل تعداد 8500 ہوچکی ہے۔اب تک 4,605,929 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 247,050 ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ کورونا کی تیسری لہر کو روکنے کے لئے این سی او سی نے بڑا اعلان کیا ہے۔ بیرون ملک سے آنے والی پروازوں کو 80 فیصد کم کیا جائے گا۔ فضائی سفر محدود رکھنے کی پابندیاں 4 سے 20 مئی تک نافذ العمل رہیں گی۔

این سی او سی نے بیرون ممالک کے مسافروں کے لئے ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ ایئر ٹریفک کو 80 فیصد تک کم کر کے فضائی سفر محدود رکھنے کی پابندیاں 4 سے 20 مئی تک رہیں گی جبکہ 18 مئی کو موجودہ پابندیوں کے پلان کا از سر نو جائزہ لیا جائے گا۔

تمام مسافروں کو 72 گھنٹے قبل پی سی آر منفی ٹیسٹ رپورٹ دکھانا لازم ہوگا۔ پاکستان آمد پر ایئر پورٹ پر دوبارہ پی سی آر ٹیسٹ کیا جائے گا۔ ٹیسٹ نیگیٹو ہونے پر بھی دس دن قرنطینہ کرنا ہوگا۔