حکومت نے 9 ماہ میں ساڑھے 7 ارب ڈالر کا قرض لیا

حکومت نے 9 ماہ میں ساڑھے 7 ارب ڈالر کا قرض لیا
کیپشن: حکومت نے 9 ماہ میں ساڑھے 7 ارب ڈالر کا قرض لیا
سورس: file

اسلام آباد: حکومت نے رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے بیرونی قرضوں کی تفصیلات جاری کردی  ہیں۔جولائی سے مارچ تقریباً ساڑھے 7 ارب ڈالر کا قرض حاصل کیا۔

نیو نیوز کے مطابق حکومت نے 7 ارب 41 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا بیرونی قرضہ حاصل کیا جبکہ رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں  4 ارب 86 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا قرض واپس بھی کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ارب 34 کروڑ 90 لاکھ ڈالر بجٹ سپورٹ کی مد میں حاصل کئے گئے،3  ارب 12 کروڑ ڈالر کمرشل قرضوں کی ادائیگی کیلئے حاصل کئے گئے۔

 ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے ایک ارب 35 کروڑ ڈالر بیرونی قرضہ لیا گیا،43  کروڑ 90  لاکھ ڈالر اجناس کی فنانسنگ کیلئے حاصل کیا گیا۔

چین نے پاکستان کو سیف ڈیپازٹ کی مد میں ایک ارب ڈالر فراہم کئے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو 1ارب 24 کروڑ 70 لاکھ ڈالر قرض فراہم کیا۔

 عالمی بینک نے 2 ارب 25 کروڑ ڈالر میں سے پاکستان کو 93 کروڑ80 لاکھ ڈالر قرض دیا، فرانس نے 3 کروڑ 48 لاکھ ڈالر، امریکا نے 8 کروڑ 62 لاکھ اور چین نے 14 کروڑ 75 لاکھ ڈالر قرض فراہم کیا۔