پاکستان کو 'جی ایس پی' پلس کے تحت دی گئی تجارتی رعایتوں پر نظرثانی کا مطالبہ

پاکستان کو 'جی ایس پی' پلس کے تحت دی گئی تجارتی رعایتوں پر نظرثانی کا مطالبہ

لندن : یورپی پارلیمان میں بھاری اکثریت سے منظور کی جانے والی ایک قرارداد میں یورپی کمیشن سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ سنہ 2014 میں پاکستان کو 'جی ایس پی' پلس کے تحت دی گئی تجارتی رعایتوں پر فی الفور نظرثانی کرے۔

یورپی پارلیمان میں پیش کی جانے والی اس قرارداد جس کے حق میں 662 اور مخالفت میں صرف تین ووٹ ڈالے گئے۔ قرارداد میں پاکستان پر زور دیا گیا ہے کہ وہ توہین رسالت کے قانون کی دفعات 295 سی اور بی کو ختم کرے۔

حکومت پاکستان سے انسداد دہشت گردی کے 1997 کے قانون میں بھی ترمیم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔جی ایس پی پلس سٹیٹس (Generalised Scheme of Preferences) کے تحت غیر یورپی ممالک کو یورپ برآمد کی جانے والی منتخب اشیا پر ڈیوٹی سے استثنی حاصل ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کالعدم جماعت تحریک لبیک کی جانب سے یہ مطالبہ کیا جارہاہے کہ فرانس کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے ۔