ملک میں مہنگائی 14 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ملک میں مہنگائی 14 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
سورس: file

اسلام آباد: ملک میں مہنگائی 14 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ اپریل میں مہنگائی بڑھ کر 11.10 فیصد ہوگئی۔ مارچ کی نسبت 1.03 فیصد اضافہ ہوا ۔

ادارہ شماریات کی طرف سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق  مارچ 2021 میں مہنگائی کی شرح 9.1 فیصد تھی  جبکہ اپریل 2020 میں مہنگائی کی شرح 8.5 فیصد تھی ،جولائی تا اپریل مہنگائی کی اوسط شرح 8.62 فیصد رہی ۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اپریل میں ماہانہ بنیادوں پر شہری علاقوں میں ٹماٹر 67.70 فیصد مہنگے ہوئے ۔سبزیاں 29.55 فیصد اورپھل 22.32 فیصد مہنگے ہوئے ۔کوکنگ آئل 2.99 اور گوشت کی قیمت 1.64 فیصد  بڑھی۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ دیہی علاقوں میں ماہانہ بنیادوں پر ٹماٹر 55.54 فیصد،پھل 25.20 فیصد مہنگے ہوئے۔دیہات میں ایک ماہ میں سبزیاں 21.71 فیصد اور آلو 12.15 فیصد مہنگا ہوا ۔اپریل میں دیہات میں کوکنگ آئل 2.25 اور گوشت 1.59 فیصد مہنگا ہوا ۔

 جولائی تا اپریل مرچ پاوڈر 86.29 فیصد مہنگا ہوا ۔انڈے 44.35 فیصد اور ادرک 39.30 فیصد مہنگی ہوئی۔جولائی تا اپریل آلو 35.78 اور گندم 32.22 فیصد مہنگی ہوئی ۔

14 ماہ میں لوبیا 24.55 اور چینی 23.44 فیصد مہنگی ہوئی ۔دال ماش 23.01 اور خوردنی گھی 19.79،دال مونگ 19.78 اور آٹا 15.24 فیصد مہنگا ہوا۔