ہرارے ٹیسٹ: پاکستانی ٹیم 426 رنز بناکر آؤٹ،فواد عالم کے 140 رنز

ہرارے ٹیسٹ: پاکستانی ٹیم 426 رنز بناکر آؤٹ،فواد عالم کے 140 رنز
سورس: file

ہرارے:  پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم پہلی اننگز میں 250 رنز کی برتری کے ساتھ 426 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ فواد عالم 140رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق مہمان ٹیم نےآج تیسرے روز کے کھیل کا آغاز 6 وکٹ پر 374 رنزپر کیا۔ پاکستان  کی ساتویں وکٹ 395 رنز پر گر گئی، حسن علی 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی آٹھویں وکٹ 395 رنز پر گری جب کہ نعمان علی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ اس سے قبل  مہمان ٹیم پہلی اننگز میں 176 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔ 

پاکستانی بولرز نے کمزور حریف زمبابوے کے بیٹسمینوں کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہ دیا۔ پاکستانی فاسٹ بولرز شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی نے زمبابوین بیٹنگ لائن کو مشکلات سے دوچار کیے رکھا۔دونوں اسٹار بولرز نے 4، 4 وکٹیں بھی حاصل کیں جبکہ ایک وکٹ نعمان علی کے حصے میں آئی۔

زمبابوے کی جانب سے روئے کائیا 48، ڈونلڈ ٹریپانو 28 اور ملٹن شومبا 27 رنز بنا کر نمایاں رہے تھے۔ خیال رہے کہ ٹیسٹ سریز سے قبل قومی ٹیم نے زمبابوے کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 1-2 سے شکست دی تھی۔