لاہور کے مزید 15 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

 لاہور کے مزید 15 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ
کیپشن: لاہور کے مزید 15 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ
سورس: فائل فوٹو

لاہور: عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز میں حالیہ اضافے کے باعث لاہور کے مزید 15 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔

سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرسارہ اسلم  نے لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق زیادہ کورونا کیسز والے علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاوَن لگایا جارہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ لاہور کے علاقے  علامہ اقبال ٹاوَن، مصطفیٰ ٹاوَن اور پی آئی اے سوسائٹی میں لاک ڈاوَن لگا دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ میسن روڈ، راج گڑھ ، اسلام پورہ اور شاہ جمال میں بھی لاک ڈاوَن نافذ کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاوَن والے علاقوں میں شاپنگ مالزاوردفاتر بند رہیں گے۔

خیال رہے کہ لاہور میں آج اور کل کے لئے مکمل لاک ڈاؤن لگایا گیا جس کے تحت بین الصوبائی ٹرانسپورٹ، کاروبار اور مارکیٹیں مکمل بند جبکہ میڈیکل سٹورز، پٹرول پمپس، ویکسی نیشن سینٹرز کھلے رہیں گے۔

کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ آج اور کل لاہور شہر میں مکمل لاک ڈاؤن ہوگا، تمام قسم کے کاروبار اور مارکیٹیں مکمل بند رہیں گی، صرف میڈیکل سٹور، پٹرول پمپ، ویکسی نیشن سنٹرز، دودھ دہی، گوشت اور سبزی کی دوکانیں کھلی رہیں گی جبکہ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔ انہوں نے شہریوں سے گزشتہ روز ہی اشیائے ضروریہ کی خریداری کرنے کی اپیل کی تھی۔

سیکرٹری ہیلتھ پنجاب سارہ اسلم نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں تمام رمضان بازار، پھل اور سبزی، گوشت اور ڈیری شاپس ہفتہ کے 7 دن صبح 9 سے شام 6 بجے تک کھلی رکھنے کی اجازت دی گئی۔ اس کیساتھ تندور، چھوٹے گروسری اور کریا نہ سٹور بھی ہفتہ کے 7 دن صبح 9 سے شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے۔