بھتیجے کی گرفتاری پر شیخ رشید کا ردعمل

بھتیجے کی گرفتاری پر شیخ رشید کا ردعمل

اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا بھتیجے شیخ راشد شفیق کی گرفتاری پر ردعمل آ گیا۔

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید احمدنے اپنے بھتیجے اور ایم این اے شیخ راشد شفیق کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت انتقام پر اتر آئی ہے۔انہوں نے کہا  کہ مقدمے کے اندراج کے بعد 150 افراد کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، یہ لوگ جہاں بھی جائیں گے ان کے خلاف نعرے لگیں گے، لوگ انہیں انڈے اور ٹماٹر ماریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ  ہم میں سے کوئی سعودی عرب میں نہیں تھا پھر بھی مقدمہ درج کیا گیا۔

واضح رہے کہ شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد کیخلاف مسجد نبوی ﷺ واقعے پر مقدمہ درج کرایا گیا تھا جس پر ایف آئی اے کی ٹیم نے انہیں عمرے کی ادائیگی کے بعد اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔

مصنف کے بارے میں