شوال کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

 شوال کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

لاہور: پاکستان میں عید الفطر کب ہو گی؟ شوال کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج  اسلام آباد میں ہوگا، اجلاس کی صدارت  چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق  رویت ہلال کمیٹی کے مرکزی اجلاس کے علاوہ دیگر شہروں کراچی، لاہور ، پشاور اور کوئٹہ میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ہونگے جبکہ  وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، محکمہ موسمیات اور اسپارکو کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک ہونگے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں یکم شوال( عید الفطر) 3 مئی بروز منگل کو  ہونے کا امکان ہے تاہم  حتمی فیصلہ رویتِ ہلال کمیٹی شوال کا چاند دیکھنے کیلئے ہونے والے اجلاس کے بعد کرے گی۔

دوسری جانب سعودی عرب میں  گزشتہ روز عید کا چاند نظر نہیں آیا تھا،سعودی عرب میں عید الفطر2 مئی بروز پیر ہو گی ۔

اس سے قبل متحدہ عرب امارات کے بین الاقوامی فلکیاتی مرکز نے کہا تھا کہ اُن ممالک میں عید الفطر 2 مئی کو ہوگی جہاں رمضان کا مہینہ 2 اپریل کو شروع ہوا تھا۔

مصنف کے بارے میں