سعودی عرب ایک بار پھر پاکستان کی مدد کو آگیا

 سعودی عرب ایک بار پھر پاکستان کی مدد کو آگیا

اسلام آباد:  وزیراعظم شہباز شریف کے کامیاب دورے کے بعد  سعودی عرب ایک بار پھر پاکستان کی مدد کو آگیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے موقع پر پاکستان، سعودی عرب سے تقریباً 8 ارب ڈالرز کے معقول حجم کا پیکج حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے جس میں تیل فنانسنگ کی سہولت، اضافی رقوم چاہے وہ ڈپوزٹس کی صورت میں ہو یا سکوک اور موجودہ 4.2 ارب ڈالرز کے رول اوور کی صورت میں ہو، ملے گی۔آئندہ   دو ہفتوں تک سعودی حکام کے ساتھ معاہدے کو حتمی شکل دیں گے ۔بنیادی  معاملات  طے کرکے وزیر اعظم شہبازشریف  وطن واپس آگئے   جبکہ وزیر خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل معاہدے کی تفصیلات طے کرنے کے لئے سعودی عرب  میں موجود ہیں۔

سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کیلئے تیل کی موخر ادائیگیوں کا پیکیج دگنا    ہونے کا امکان ہے جبکہ 3 ارب ڈالر  جون 2023تک واپس نہ لینے  کی توقع ہے  اوراضافی 2ارب ڈالر کی رقم یا اسکوک شامل کرکے تقریبا آٹھ ارب کا پیکیج پاکستان کو دیا جاسکتا ہے ،  تیل کی سہولت 1ارب  20 کروڑ ڈالر  سے بڑھا کر 2ارب 40 کروڑ  ڈالر کی جارہی ہے ۔

مصنف کے بارے میں