حکومت کا شیخ رشید کی گرفتاری کا پلان

حکومت کا شیخ رشید کی گرفتاری کا پلان

اسلام آباد:  شیخ رشید کے خلاف فیصل آباد میں  مقدمہ  درج ہونے کے بعد انتظامیہ نے سابق وزیر داخلہ کی گرفتاری کا پلان بنا لیا۔

ذرائع کے مطابق شیخ رشید احمد کو پریس کانفرنس کے بعد گرفتار کیے جانے کا امکان ہے ، گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں جن  کو گرفتاری کے پلان کے حوالےسے آگاہ کردیا گیا۔

دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے عمران خان کی گرفتاری کا بھی عندیہ دے دیا، ان کا  کہنا ہے کہ مسجد نبوی میں جو  ہوا ، اس پر قطعی معافی نہیں دی جائے گی ، مسجدنبوی میں احتجاج کی  پلاننگ پاکستان اور لندن میں ہوئی ،لوگ برطانیہ اور پاکستان سے سعودی عرب پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک فتنہ ہے جو نوجوان نسل کو گمراہ کرنے پر تلا ہوا ہے ۔

مصنف کے بارے میں