اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو ’فتنہ‘ قرار دیتے ہوئے ان کی گرفتاری کا عندیہ دے دیا۔
وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے اپنے بیان میں کہا کہ مسجد نبوی میں ہنگامہ آرائی کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو ایک منصوبہ بندی کے تحت مسجد نبوی میں نعرے لگانے پر اکسایا گیا۔
واضح رہے کہ فیصل آباد کے مدینہ ٹاؤن تھانے میں مسجد نبوی میں احتجاج کرنے پر درجنوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان، شیخ رشید، شہباز گل، قاسم سوری اور اعجاز الحق کو نامزد کیا گیا تھا۔
روضہ رسول ﷺ کے تقدس کو پامال کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے، باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت لوگوں کو ابھارا گیا، کچھ لوگ برطانیہ سے اور صاحبزادہ جہانگیر کی سربراہی میں سعودی عرب آئے، ان لوگوں نے جو عمل کیا ہے اس پر قطعی معافی نہیں دی جائے گی۔
— Rana Sana Ullah Khan (@RanaSanaullahPK) May 1, 2022
انہوں نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت کے کارکنوں نے مسجد نبوی میں پاکستانی وفد کے خلاف نعرے لگائے۔ ان نعروں نے دنیا میں اسلام کے امیج کو داغدار کیا۔
خؒیال رہے کہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے پہلے ہی گرفتار کر لیا گیا ہے۔