اپریل میں مہنگائی کی شرح میں 1.6 فیصد اضافہ

اپریل میں مہنگائی کی شرح میں 1.6 فیصد اضافہ

اسلام آباد: ملک میں حکومت کی تبدیلی کے بعد بھی مہنگائی کے ستائے عوام کو ریلیف نہ مل سکا اور اپریل کے مہینے میں بھی مہنگائی کی شرح میں1.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سب سے زیادہ شرح دیہی علاقوں میں 15.1 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ 
وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی پر ماہانہ اعداد و شمار جاری کر دئیے ہیں جن کے مطابق اپریل میں سبزیوں کی قیمت میں 14.41 اضافہ ہوا اور پھلوں کی قیمت میں 21.07 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ خوردنی تیل 11.35 اور گھی 8.25 فیصد مہنگا ہوا۔ 
اسی طرح اپریل کے مہینے میں ٹماٹر 51.53 فیصد اور پیاز 42.83 فیصد مہنگا ہوا۔ اپریل میں چنے کی دال 5.67، دال مسور 1.13 فیصد، چکن 9.40 فیصد، گڑ 1.23 اور چینی 0.70 فیصد سستی ہوئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح میں 0.53 فیصد اضافہ ہوا اور مجموعی شرح 16.79 فیصد رہی۔ سالانہ بنیادوں پر ٹماٹر 124.68 فیصد، پر سرسوں کا تیل 61.72 فیصد، پیاز 61.64 فیصد مہنگے ہوئے 
ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال کے دوران خوردنی تیل 60 اور فیول 39.23 فیصد مہنگا ہوا جبکہ گھی58.71 فیصد، مسور دال 49.29 اور چنے 30.85 فیصد مہنگے ہوئے۔
ایک سال میں پھلوں کی قیمت میں 30.64 فیصد اضافہ ہوا، گوشت 25.64 اور آٹا 18.34 فیصد مہنگا ہوا۔ اس کے علاوہ ایک سال میں دال مونگ 25.94 فیصد اور آلو 21 فیصد سستے ہوئے۔

مصنف کے بارے میں