شیخ رشید کے بھتیجے راشد شفیق کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

شیخ رشید کے بھتیجے راشد شفیق کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءاور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق شیخ رشید کے بھتیجے راشد شفیق کو مسجد نبوی ﷺ کے معاملے پر اشتعال انگیز ویڈیو پر گرفتار کیا گیا تھا جس پر ردعمل دیتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وہ بھتیجے کی رہائی کی بھیک نہیں مانگیں گے بلکہ خود بھی گرفتاری کیلئے تیار ہیں۔
واضح رہے کہ شیخ راشد شفیق کے خلاف فیصل آباد میں مقدمہ درج کیا گیا تھا اور عمرے کی ادائیگی کے بعد نجی ایئر لائن کی پرواز سے اسلام آباد پہنچنے پر انہیں اسلام آباد ایئر پورٹ پر گرفتار کر لیا گیا تھا۔ 
یہ مقدمہ 15 معلوم اور 100 سے 150 نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا تھا جس میں پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان، فواد چوہدری، شہباز گل، انیل مسرت، نبیل مسرت، جہانگیر چیکو، رانا عبدالستار، عامر الیاس بھی ملزم نامزہیں۔ 
فیصل آباد میں محمد نعیم کی مدعیت میں تھانہ مدینہ ٹاﺅن میں درج کئے گئے اس مقدمے میں توہین مذہب کی دفعہ سمیت 4 دفعات لگائی گئی ہیں جن کے تحت ملزمان کو عمر قید ہو سکتی ہے۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ مسجد نبوی ﷺ میں پاکستانی زائرین کو ہراساں کر کے شعائر اسلام کی انجام دہی سے زبردستی روکا گیا۔

مصنف کے بارے میں