شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر 3 مئی کو ہو گی 

شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر 3 مئی کو ہو گی 

اسلام آباد: مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے پاکستان میں شوال کا چاند نظر نہ آنے اور عید الفطر تین مئی بروز منگل کو منائے جانے کا اعلان کر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا جس میں چاند دیکھنے کیساتھ ساتھ مختلف شہروں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس سے شوال کا چاند نظر آنے سے متعلق شہادتیں وصول کی گئیں۔ 
مولانا عبدالخبیر آزاد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج بہت سے علاقوں میں مطلع صاف رہا البتہ کچھ علاقوں میں مطلع ابرآلود بھی رہا تاہم پاکستان میں کہیں سے بھی شوال کا چاند نظر آنے کی کوئی مصدقہ شہادت موصول نہیں ہوئی لہٰذا اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ عیدالفطر یکم شوال مکرم 3 مئی 2022ءبروز منگل ہو گی۔ 

مصنف کے بارے میں