وزیر داخلہ کا مسجد نبویﷺ واقعے میں ملوث افراد کیخلاف قانونی کارروائی کا عندیہ

وزیر داخلہ کا مسجد نبویﷺ واقعے میں ملوث افراد کیخلاف قانونی کارروائی کا عندیہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے مسجد نبوی ﷺ واقعے میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب ہم عمران خان کو گھر سے نہیں نکلنے دیں گے۔ 
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے پریس کانفرنس کے دوران سابق وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے اپنے دور حکومت کے دوران ذاتی سیاست کیلئے ریاست مدینہ کا بڑا استعمال کیا اور اب بھی یہ سلسلہ جاری ہے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ مسجد نبوی ﷺ والے واقعے پر پوری امت مسلمہ کو صدمہ پہنچا ہے اور پورا ملک اس کی مذمت کر رہا ہے مگر جس جماعت پر الزام عائد ہوا ہے اس نے آج تک کسی طرح کی مذمت نہیں کی۔ 
وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان نیازی ساڑھے تین سال جھوٹے مقدمے بناکر ظلم کرتے رہے اور اپنے دور حکومت میں اپنی ذاتی سیاست کیلئے ریاست مدینہ کا بڑا استعمال کیا اور اب بھی کررہے ہیں۔ انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کہتے ہیں ہمیں گھروں سے نکلنے نہیں دیں گے، اب ہم آپ کو گھر سے نکلنے نہیں دیں گے۔ 

مصنف کے بارے میں