پشاور زونل کمیٹی کا آج عیدالفطر منانے کا اعلان

پشاور زونل کمیٹی کا آج عیدالفطر منانے کا اعلان

پشاور: پشاور کی زونل رویت ہلال کمیٹی نے بھی 2 مئی بروز پیر عیدالفطر منانے کا اعلان کر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق زونل کمیٹی کے سربراہ قاری عبدالرو¿ف کا کہنا تھاکہ زونل کمیٹی کے اجلاس میں شہادتوں کا جائزہ لیا گیا اور ان پر یقین کرنے کے بعد کل عید الفطر منانے کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی سے گزارش ہے کہ وہ اپنے فیصلہ پر غور کرے۔
دوسری جانب محکمہ اوقاف خیبر پختونخواہ کی جانب سے اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عیدالفطر 2 مئی بروز پیر منائی جائے گی جبکہ یہ اعلان زونل اور مقامی کمیٹیوں کے فیصلوں کی روشنی میں کیا گیا ہے۔ 
واضح رہے کہ اس سے قبل زونل کمیٹی نے پشاور کے نواحی علاقے سوڑیزئی سے 12 شہادتیں اور مردان سے بھی 3 شہادتیں موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ شہادتوں کی شرعی حیثیت جانچنے کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو آگاہ کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے اجلاس ختم ہونے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک بھر میں چاند نظر نہ آنے اور عید الفطر 3 مئی بروز منگل کو منانے کا اعلان کیا ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کہیں سے بھی شوال کا چاند نظر آنے کی کوئی مصدقہ شہادت موصول نہیں ہوئی لہٰذا اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ عیدالفطر یکم شوال مکرم 3 مئی 2022ءبروز منگل ہو گی۔ 
بعد ازاں پشاور میں مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی زیر صدارت غیرسرکاری رویت ہلال کمیٹی نے کل عید الفطر کا اعلان کیا جس کے بعد صوبائی حکومت نے بھی سرکاری طور پر عید منانے کا اعلان کر دیا۔ 

مصنف کے بارے میں