پی ٹی آئی راستے سے ہٹ چکی، ٹکٹوں کی لوٹ سیل لگی ہے، پارٹی کا بیڑہ غرق ہوگیا، عمران خان اھدنا الصراط المستقیم پر عمل بھی کریں: سردار تنویرالیاس 

پی ٹی آئی راستے سے ہٹ چکی، ٹکٹوں کی لوٹ سیل لگی ہے، پارٹی کا بیڑہ غرق ہوگیا، عمران خان اھدنا الصراط المستقیم پر عمل بھی کریں: سردار تنویرالیاس 

لاہور : سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویرالیاس نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا بیڑہ غرق ہوگیا ہے۔ پارٹی میں ٹکٹوں کی لوٹ سیل لگی ہے۔ جب ٹکٹوں کا وقت آتا ہے تو لوگ موسمی مینڈکوں کی طرح نکل آتے ہیں۔ 

نیو نیوز کے پروگرام ’’لائیو ود نصراللہ ملک‘‘ میں گفتگو کرتے سابق وزیر آزاد کشمیر نے کہا کہ آزاد کشمیر میں جو کچھ ہوا اس کے ذمہ دار پرویز خٹک ہیں۔ پرویز خٹک نے پارٹی کو تقسیم کیا۔ سیف اللہ نیازی بھی ٹکٹوں کی لوٹ سیل کے وقت باہر نکل آیا ہے۔ 

سردار تنویر الیاس کا کہنا ہے کہ عمران خان احسان فراموش ہیں یا نہیں اس کا جواب میں پھر کبھی دوں گا۔ پارٹی نے میرا ساتھ نہیں دیا۔  عمران خان کا ایک ٹویٹ تک نہیں آیا۔ میں سمجھتا ہوں کہ پی ٹی آئی راستے سے ہٹ چکی ہے۔  ثاقب نثار کہتے ہیں آڈیو میرے بیٹے ہی کی ہے جبکہ فواد چودھری کہتے ہیں یہ جعلی ہے۔

سردار تنویر الیاس نے کہا کہ عمران خان ایاک نعبد پڑھتے ہیں لیکن انہیں چاہیے کہ اھدنا الصراط المستقیم پر عمل بھی کریں۔ 

مصنف کے بارے میں