چوتھے نمبر پر کھیلنا چاہتاہوں، کوچ اور کپتان کہتے ہیں پانچویں نمبر پر بیٹنگ کروں: محمد رضوان 

چوتھے نمبر پر کھیلنا چاہتاہوں، کوچ اور کپتان کہتے ہیں پانچویں نمبر پر بیٹنگ کروں: محمد رضوان 
سورس: Twitter

کراچی : قومی کرکٹ ٹیم مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے کہا ہے میری خواہش چوتھے نمبر پر کھیلنے کی ہے لیکن کپتان اور کوچ کے کہنے پر پانچویں نمبر پر کھیلنے آیا۔

کراچی میں تیسرے ون ڈے سے قبل پریس کانفرنس میں محمد رضوان نے کہا کہ میں نمبر 5 پر کھیلنا نہیں چاہتا۔ کوچ اور کپتان چاہتے ہیں میں نمبر 5 پر کھیلوں جبکہ میں چاہتا ہوں کہ میں نمبر 4 پر کھیلوں۔

محمد رضوان کہتے ہیں کہ میں نے ہمیشہ قربانی دی ہے کبھی کسی سے شکوہ نہیں کیا. میرے لئے اہم چیز صرف پرفارمنس ہے..پچھلی مینجمنٹ نے مجھے ون ڈے میں اوپننگ کا بھی کہا تھا.میں ہر نمبر کے لیے تیار ہوں میں نے کبھی کسی سے شکوہ نہیں کیا۔

مصنف کے بارے میں