پٹرولیم مصنو عات کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا

پٹرولیم مصنو عات کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا

اسلام آباد: حکومت نے ایک بار پھر عوام پر پٹرول بم گرادیا ، وزارت پٹرولیم  نے  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظور ی دے دی  ، پٹرول 2روپے 49پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیا۔


تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پٹرول ،ہائی سپیڈ اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیاہے۔جس کے تحت پٹرول کی قیمت میں 2 روپے49 پیسے،ہائی سپیڈ ڈیزل 5روپے 19پیسے ،لائٹ ڈیزل 3 روپے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے19 پیسے فی لیٹرکا اضافہ ہوا ہے ۔واضح ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج  سے ہو گا۔