بانی سمیت متحدہ کی اعلیٰ قیادت کیخلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع

بانی سمیت متحدہ کی اعلیٰ قیادت کیخلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع

کراچی: کراچی انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت میں منی لانڈرنگ مقدمے کا عبوری چالان پیش کر دیا۔ چالان میں ایم کیو ایم بانی کو مفرور قرار دے دیا جبکہ عدالت نے چالان متعلقہ عدالت کو بھجوا دیا۔ پاکستان سے منی لانڈرنگ کے لیے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے اکاؤنٹس استعمال کیے گئے۔ غیر قانونی ٹرانزیکشن میں ڈپٹی مئیر ارشد وہرہ، بابر غوری شامل ہیں۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ ایف آئی اے نے الطاف حسین سمیت ایم کیو ایم کی اعلی قیادت کے خلاف دہشتگری، منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان یوسی چیئرمین کے قتل کے مقدمے میں ایم کیو ایم کے بانی، ندیم نصرت سمیت دیگر ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں