پاکستانی امن پسند، کھیلوں سے پیار کرنے والی پرعزم قوم ہے، آرمی چیف

پاکستانی امن پسند، کھیلوں سے پیار کرنے والی پرعزم قوم ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: پاکستان موٹر ریلی گوادر کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ سی پیک منصوبہ اس وقت کامیاب ہو گا جب یہ بلوچستان کو اس کے صحیح مقام پر لے جائے گا۔

ceb86aee672ee20697323fc761e57f74

آرمی بلوچستان کی ترقی کیلئے ہر ممکن مدد کرے گی اور خنجراب سے گوادر تک ہر پاکستانی ملک میں امن اور ترقی دیکھنا چاہتا ہے کیونکہ بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ موٹر ریلی پاکستان کے امن اور استحکام کی جانب ایک قدم ہے۔

055552713a0258187c5e3ccce3b345fb

قبل ازیں اسلام آباد میں جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی سفیر مہدی ہنردوست نے  ملاقات کی جس میں پاک ایران سرحدی امور، دفاعی حکام کے دوروں اور خطے کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں