خواتین فینزبڑھ گئی ہیں ،مگر۔۔۔، حسن علی کا اہم بیان سامنے آگیا

خواتین فینزبڑھ گئی ہیں ،مگر۔۔۔، حسن علی کا اہم بیان سامنے آگیا

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے نوجوان فاسٹ باؤلرحسن علی نے کہاہے کہ ایک روزہ انٹرنیشنل رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرناآسان مگرپوزیشن برقراررکھنامشکل ہے ،جب سے شہرت ملنے لگی ہے خواتین فینزبڑھ گئی ہیں ،مگرہم خواتین فینزکودیکھیں گے توپرفارمنس نہیں دے سکیں گے، تین چارسال سے پہلے شادی کاکوئی ارادہ نہیں ہے، وقاریونس میرے ہیروہیں ،اپناریکارڈان کے نام کرتاہوں ۔

ایک انٹرویو میں قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلرحسن علی اورعثمان شنواری نے کہاکہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی بڑی کامیابی ہے ،سری لنکاکی ٹیم کاپاکستان آناپی سی بی خصوصاًنجم سیٹھی کی بڑی کامیابی ہے ۔سری لنکاٹیم کاپاکستان میں آکرکھیلنے پرشکریہ اداکرتے ہیں ،حسن علی نے کہاکہ بچپن سے ہی غصے والاتھاایک فاسٹ باؤلرکے مزاج میں غصہ ہوناچاہئے ،اپنے بڑے بھائی کی وجہ سے کرکٹ کھیلی اورآج دنیاکاپہلے نمبرکاباؤلربن گیا۔پہلے نمبرکاباؤلربنناآسان ہے مگرپہلی پوزیشن کوبرقراررکھنابہت مشکل ہے ۔

انہوں نے کہاکہ وقاریونس میرے ہیروہیں ان کوبہت پسندکرتاہوں ،50وکٹیں لینے کاوقاریونس کاریکارڈتوڑاتووہ وقارکے نام کیا۔حسن علی نے کہاکہ کرکٹ کے ساتھ اچھی خاصی کبڈی بھی کھیل لیتاہوں ،شادی سے متعلق سوال کاجواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کرکٹ کے علاوہ کسی چیزپرتوجہ نہیں دے رہا،تین چارسال سے پہلے شادی کاکوئی ارادہ نہیں ہے ،جب سے شہرت ملنے لگی ہے خواتین فینزبڑھ گئی ہیں ،مگرہم خواتین فینزکودیکھیں گے توپرفارمنس نہیں دے سکیں گے۔