تھانہ وزیر آباد کے بپھرے اہلکاروں کا نیو نیوز کی ٹیم پر حملہ

تھانہ وزیر آباد کے بپھرے اہلکاروں کا نیو نیوز کی ٹیم پر حملہ

لاہور: آئینہ دکھایا تو برا مان گئے۔ وزیر آباد تھانہ صدر میں سائلین کیساتھ بدتمیزی کرنے والے اہلکاروں کو بے نقاب کرنے کی کوشش کی تو ٹیم پکار پر تھانہ وزیر آباد کے بپھرے اہلکاروں نے حملہ کر دیا۔

خاتون اینکر پرسن انیلہ اسلم پر بھی حملہ کرنے کی کوشش کی اور کیمرا چھین کر توڑ ڈالا۔ بپھرے اہلکاروں نے کیمرا ٹیم کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ٹیم کو یرغمال بھی بنا لیا۔ایس ایچ او کے سامنے معاملہ اٹھایا گیا تو وہ بھی پیٹی بھائیوں کی حمایت میں اتر آیا۔ 

وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات پر ٹیم پکار کو رہائی تو ملی گئی لیکن یرغمال بنانے کا مقدمہ ابھی تک درج نہیں ہو سکا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں