نواز شریف کل صبح وطن واپس پہنچیں گے

نواز شریف کل صبح وطن واپس پہنچیں گے

لندن: سابق وزیراعظم میاں نواز شریف آج برطانیہ سے روانہ ہوں گے اور کل صبح وطن واپس پہنچیں گے۔ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بُک کروا لیا ہے۔ وہ آج لندن سے روانہ ہوں گے اور پی آئی اے کی پرواز پی کے 786 کے زریعہ کل صبح اسلام آباد پہنچیں گے۔


قبل ازیں لندن میں وزیراعلی پنجاب شہباز شریف اپنے صاحبزادے سلمان شہباز اور صاحبزادی کے ہمراہ پارک لین فلیٹ پہنچے اور بھابھی بیگم کلثوم نواز کی عیادت کی۔

اس موقع پر نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان طویل ملاقات بھی ہوئی جس میں حسن نواز، حسین نواز اور سلمان شہباز بھی موجود تھے۔ملاقات میں اتفاق رائے ہوا کہ شریف فیملی کے خلاف سازشیں کی جا رہی ہیں تاہم خاندان متحد ہے اور سازشوں کو ملکر ناکام بنائیں گے۔

ملاقات میں سیاسی صورتحال اور نیب کیسز پر بھی مشاورت ہوئی اور طے پایا کہ مریم نواز، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز مل کر کام کریں گے۔ نواز شریف نے تینوں بچوں کے درمیان رابطے بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں