احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے دونوں بیٹوں کو کل طلب کر لیا

احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے دونوں بیٹوں کو کل طلب کر لیا

اسلام آباد: عدالت نے وزیر خزانہ کے دونوں بیٹوں علی ڈار اور حسنین ڈار کو کل طلب کر لیا ہے جس کے لیے علی ڈار اور حسنین ڈار کو دبئی میں سمن وصول کرائے گئے۔

عدالتی سمن موصول ہونے کے بعد نواز شریف کے داماد علی ڈار اور ان کے بھائی حسنین ڈار گزشتہ روز دبئی سے لندن پہنچ گئے ہیں۔

یاد رہے کہ نیب نے پاناما کیس کے فیصلے کی روشنی میں اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس دائر کیا تھا جبکہ آمدن سے زائد اثاثے کا نیب ریفرنس اسلام آباد کی احتساب عدالت میں زیر سماعت ہے جس میں اسحاق ڈار پر فرد جرم عائد ہو چکی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں