2027 بھارت پر مسلمان قبضہ کر لیں گے

2027 بھارت پر مسلمان قبضہ کر لیں گے

نئی دہلی:بھارت میں انتہا پسندی اس وقت عروج پر ہے،نریندر مودی کی شدت پسندی کا جادو اس وقت بھارت کی پہچان بن چکا ہے۔بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کو تاج محل اپنی شناخت پر دھبا لگتا ہے، اسے ٹیپو سلطان جیسے مسلم حکمران اور آزادی کے ہیروز پسند نہیں اور اب ہندو قوم کو خوفزدہ کرنے لئے کہا جا رہا ہے کہ 10 برس میں ملک پر مسلمانوں کا قبضہ ہو جائے گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش میں جہاں ہندو انتہا پسند یوگی ادیتیا ناتھ وزیراعلیٰ ہیں، وہاں ان کی نظریاتی تنظیم ہندو یووا واہنی کے رہنما ناگیندر پرتاب نے دعویٰ کیا کہ بھارت میں مسلمانوں کی آبادی جس انداز سے بڑھ رہی ہے لگتا ہے کہ2027 تک ملک پر مسلمان قابض ہوجائیں گے۔
انہوں نے ملک میں مسلم آبادی کے اضافے کو مسلمانوں کی منظم سازش قرار دیا اور کہا کہ وہ ایسا ملک پر مکمل قبضہ کرنے کے لئے کر رہے ہیں۔وزیراعلی اتر پردیش یوگی ادیتیا ناتھ شدت پسند تنظیم ہندو یووا واہنی کے سربراہ ہیں، جو ماضی میں بھی مسلمانوں کے خلاف متعدد اشتعال انگیز اور متنازع بیانات جاری کرچکے ہیں۔