ترکی تیزی سے ترقی کرنے والا دنیا کا تیسرا بڑا ملک

ترکی تیزی سے ترقی کرنے والا دنیا کا تیسرا بڑا ملک

استنبول : ترکی کے وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ ترکی تیزی سے ترقی کرنے والا دنیا کا تیسرا بڑا ملک بن گیا ہے اور ملکی شرح نمو 6 فیصد سے زائد ہے جو 7 فیصد تک بھی پہنچ جائے گی۔ترک میڈیا کے مطابق وزیر اعظم اور آک پارٹی کے قائم مقام چیئرمین نے پارٹی کے پارلیمانی گروپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "دنیا میں ہم سے زیادہ ترقی کرنے والے دو ملک ہیں جبکہ تیسرا بڑا ملک ترکی ہےَ۔


اور اس سال کے اختتام تک ہماری شرح نمو 6 فیصد سے زائد ہے جو 7 فیصد تک بھی پہنچ جائے گی تاہم اگر یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو ترکی ترقی یافتہ 20 ملکوں کے اندر سب سے زیادہ ترقی کرنے والے ملکوں میں سر فہرست آجائے گا۔

اس موقع پر ترک وزیر اعظم نے 25 ستمبر کو شمالی عراق میں ہونے والے غیر قانونی آزادی ریفرنڈم اور اس کے بعد کی پیش رفت کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ زیرکنٹرول خلیل ابراہیم سرحدی چوکی کوعراقی مرکزی حکومت کے سپرد کر دیا گیا ہے جس کے بعد ہابور سرحدی چوکی سے آمدورفت کا کنٹرول عراقی حکومت کرے گی۔