شریف فیملی فوج اور عدلیہ کو نشانہ بنا رہی ہے: شیخ رشید

 شریف فیملی فوج اور عدلیہ کو نشانہ بنا رہی ہے: شیخ رشید

مونٹرال: شیخ رشید نے کہا ہے کہ شریف خاندان کی وجہ سے پاکستان میں جمہوریت کو شدید خطرات ہیں. شریف فیملی فوج اور عدلیہ کو نشانہ بنا رہی ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کینیڈا کے شہر مونٹرال میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو ان کی کرتوتوں کی وجہ سے نکالا گیا، اسحاق ڈار کو شرم آنی چاہئے. فرد جرم عائد ہونے کے بعد اسحاق ڈار آئی ایم ایف کے اجلاس میں نہیں جا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کوچاہیے کہ وہ فوراً استعفی دے دیں۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ فوج کی کوشش ہے کہ جمہوریت کو بچایا جائے.