معروف فیشن ڈیزائنر دیپک پروانی نے "ایم کیو ایم پاکستان" کو خیرباد کہہ دیا

معروف فیشن ڈیزائنر دیپک پروانی نے

کراچی:پاکستان کے نامورفیشن ڈیزائنر دیپک پروانی نےدو ہفتوں میں ہی ایم کیو ایم پا کستان  کو خیربادکیوں کہہ دیا، اہم وجہ منظر عام پر آگئی ہے۔


دیپک پروانی نےمیڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں کام میں بہت مصروف ہوں جس کے باعث میں پارٹی کے فرائض سر انجام نہیں دے پارہا اس لیے میں نے ایم کیو ایم پاکستان کو خیرباد کہہ دیاہے۔

انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ میں فاروق ستار کی بےحد عزت کرتا ہو ں اور میں چاہتا ہوں کہ ایم کیو ایم مستقبل میں آگے بڑھے اور کامیاب ہو۔ لہذافل الوقت فیشن ڈیزائنر دیپک پروانی نے ایم کیو ایم پاکستان کو دوہفتے میں خیرباد کہنے کی کوئی خاص وجہ نہیں بتائی۔