محمد حفیظ تیسری بار پابندی کی زد میں ؟ لندن سے انتہائی اہم خبر آگئی

محمد حفیظ تیسری بار پابندی کی زد میں ؟ لندن سے انتہائی اہم خبر آگئی

اسلام آباد: قومی آل راؤنڈر محمد حفیظ کا نیا امتحان شروع ہو گیا ہے ، تیسری بار پابندی کی زد میں آنے یا نا آنے کے لیے آج کا دن انتہائی اہم کیونکہ پروفیسر آج برطانیہ کی لف برو بائیو مکینک لیب میں بولنگ ایکشن ٹیسٹ دیں گے۔


سری لنکا کے خلاف عمدہ کارکردگی آل راونڈر کے لئے نمبر ون پوزیشن تو لائی مگر ساتھ ہی نئی مشکل بھی لے آئی،آل راؤنڈر محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن کو مشکو ک قرار دے دیا گیا تھا ۔

لف برو بائیو مکینک لیب میں محمد حفیظ کا آج بولنگ ایکشن ٹیسٹ ہو گا۔  ٹیسٹ میں بارہ ہائی اسپیڈ کیمروں کی مدد سے آف اسپنر کی گیندوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

فیل ہونے کی صورت میں پروفیسر تیسری بار پابندی کی زد میں آ سکتے ہیں۔سری لنکا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں امپائرز نے محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن رپورٹ کیا تھا۔